ملک کی خاطر خاموش ہوں، مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا، عمران خان

 
0
119

اسلام آباد 05 جولائی 2022 (ٹی این ایس): عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ پوری سازش کس طرح ہوئی ہے لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے میں چپ رہتا ہوں لیکن مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ پوری سازش کس طرح ہوئی، اس سازش میں کون کون سے کردار مجبور ہیں، ملک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے میں چپ رہتا ہوں لیکن اگر ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا اور قوم کو سب کچھ بتانے پر مجبور ہوجاؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھ سمیت ساری قیادت پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے ہیں، مقدمات اس لیے درج کیے جا رہے ہیں کہ ہم خاموش رہیں، میں نے ایک ویڈیو بنائی ہوئی ہے جس میں ہے کہ کس نے سازش میں کیا کیا کردار ادا کیا یہ ویڈیو محفوظ مقام پر ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ سامنے آجائے گی۔