عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پی ٹی آئی رہنماکا دعویٰ

 
0
120

اسلام آباد 06 جولائی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ سرکار نے عمران خان کے جہاز اڑانے والے پائلٹ کو بھی دھمکیاں دیں ہیں،معاملہ قوم کے سامنے رکھ دیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے کہا کہ جلسوں کیلئے عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو بھی فون کالز آرہی ہیں، عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مزید کہاں تک گریں گے۔