بلدیہ غربی میں عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی باقیات اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لئے محکمہ سولڈویسٹ کے ساتھ محکمہ سنیٹیشن کے افسران و عملہ تعاون کریں، سید شبیہ الحسن

 
0
500

کراچی 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن نے بلدیاتی افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ غربی میں عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی باقیات اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لئے محکمہ سولڈویسٹ کے ساتھ محکمہ سنیٹیشن کے افسران و عملہ تعاون کریں عوام کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے صفائی ستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے تاکہ بلدیہ غربی میں رہنے والوں کو صاف ستھراماحول فراہم کیاجاسکے۔ انہوں نے محکمہ مکینیکل و الیکٹریکل باغات بی اینڈ آر اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو خصوصی طور پر ہدایت جاری کی کہ رہائشی اور تجارتی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی اور کوڑے کرکٹ کو ہٹانے میں کسی قسم کوتاہی نہ برتی جائے مزید بارش ہونے کی پیش گوئی کا نوٹس لیتے ہوئے رین ایمر جنسی سینٹر فعال رکھیں تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہوں اور عملے کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران تمام زونز میں بارش کے سبب پیداہونے والی سیلابی کیفیت پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کے جمع ہونے کی موصولہ شکایت پر فوری کاروائی کریں رین ایمر جنسی سینٹر پر چاق و چوبند افسران و عملہ تعینات کریں مشینری اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے برساتی پانی کے رخ کو عام آبادی سے برساتی نالوں کی جانب موڑ سکیں تاکہ عام شہری آبادی برساتی پانی کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہ سکے قبل آزیں ایڈ منسٹریٹر نے افسران کے ہمراہ رات گئے اورنگی سرجانی مومن آباد اور منگھوپیر کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور صورتحال کاجائزہ لیا