اگرپارٹی نے فیصلہ کیاتوچترال سے الیکشن لڑوں گا، بلاول بھٹوزرداری

 
0
349

چترال :اگست6(ٹی این ایس) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ آمرکے لائے ہوئے قوانین میں ترامیم کرناہوں گی، اگرپارٹی نے فیصلہ کیاتوچترال سے الیکشن لڑوں گا،عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ایشوہے،انکوائری ہونی چاہیے،جھوٹے الزامات لگاناعمران خان کی عادت ہے،نوازشریف اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں۔انہوں نے چترال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخاب کے فیصلے پارٹی کرے گی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔

عائشہ گلالئی کے الزامات سنگین ایشوہے۔سنگین الزامات پرعمران خان کوحقائق بتاناچاہئیں۔عائشہ گلالئی کے معاملے پرکچھ سیاستدانوں ردعمل پردکھ ہوا۔جبکہ پیپلزپارٹی الزامات کی سیاست نہیں کرتی۔جھوٹے الزامات لگاناعمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں عوام ن لیگ کومستردکردیں گے۔میاں صاحب نے تمام اداروں کواپنے ہاتھ میں رکھاہواہے۔تاہم نوازشریف اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ این اے 120میں شہبازشریف کوپتاہے کہ الیکشن مشکل ہے اس لیے راہ فراراختیارکرگئے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں 1973ء کاآئین اس کی روح کے مطابق بحال ہوا۔پارلیمنٹ میں بلااحتساب کیلئے قوانین بننے چاہئیں۔آمرکے لائے ہوئے قوانین میں ترامیم کرناہوں گی۔انہوں نے اس موقعہ پرکہاکہ اگلاجلسہ چنیوٹ میں 12اگست کوکروں گا