پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی

 
0
562

لاہور :اگست6 (ٹی این ایس) : پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے انٹرنیٹ صارفین کو اچھی خبرسنادی ہے،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ سروس 38گھنٹے بعد بحال کردی گئی ہے۔ جی ایم پی ٹی سی ایل کاکہناہے کہ تاہم ملک میں ابھی انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگیں گے۔لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز زیرسمندرفائبرآپٹک وائرمیں خرابی کے پیش نظرپاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کاشکارہوگئی تھی۔ تاہم اب انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔