شیلی نچکے آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ مقرر

 
0
99

شیلی نچکے (Shelley Nitschke) کو آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا جس کو انہوں نے اعزاز قرار دیا ہے۔

شیلی نچکے نے کہا ہے کہ دنیا کی ٹاپ ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیلی نچکے کو 4 برس کے لیے آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں مئی میں میتھیو موٹ کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

شیلی نچکے ویمن کرکٹ کی سرکردہ آل راؤنڈرز میں شامل رہ چکی ہیں۔ وہ 2005 میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئیں۔

شیلی نچکے نے 80 ون ڈے انٹرنیشنل، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 6 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

خاتون کرکٹر 2011 میں ریٹائر ہوئیں۔ کیریئر کے دوران انہوں نے 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 150سے زائد وکٹیں لیں۔

شیلی نچکے کو 2010 میں آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔