صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری و قومی سلامتی کے سابق مشیر طارق عزیز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

 
0
492

خدمت کے جذبے سے سرشار پیشہ ورانہ امور میں انتہائی قابل انکم ٹیکس آفسیر 18 ستمبر کو وفات پا گئے تھے

اسلام آباد(پ ر) قومی سلامتی کے سابق مشیر اور صدر پاکستان پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری مرحوم طارق عزیز کے اعزاز میں سینئر انکم ٹیکس افسران نے جمعہ کو اسلام آباد کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا، طارق عزیز انکم ٹیکس سروس کے ایک سینئر سرکاری آفیسر تھے جو 18 ستمبر 2022 کو 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،اپنے پروفیشنل کیرئیر کے دوران انہوں نے خدمت ،بے مثال ایمانداری، پیشہ ورانہ قابلیت کی وجہ سے انتہائی بلند مقام پایا،تعزیتی ریفرنس میں طارق عزیز مرحوم کے دوست احباب، رفقاء، خاندان کے افراد،کاروباری برادری اور سیاست سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بشمول رانا سیرت، سمریہ قاضی، پروین ق آغا، سلمان نبی، سعید اختر، فریدہ امجد، طارق صادق، عمر کامران، عبدالشکور، عبدالجلیل، شریف احمد، سید اعجاز۔ شاہ، ظفر بختاوری، محبوبہ رزاق، عاطف عارف شیخ، ظاہر کلیم، برادرم خالد عزیز، پوتے میکائیل ایلین، سلیمان، بیٹیاں طاہرہ عزیز اور ہاجرہ عزیز، جاوید ظفر اور شمیم ​​احمد نےریفرنس میں شرکت کی مقررین نے طارق عزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انہوں نے قانون کی حکمرانی کے لیے زندگی وقف کر رکھی تھی اور کیریئر کی ہر پوزیشن کو بہترین بنا کر چھوڑ ا،مقررین نے طارق عزیز مرحوم کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت مہربان اور اچھے ساتھی اور دوست تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے شرکاء نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔