خام تیل قیمتوں میں اضافہ، گیس میں کمی ریکارڈ

 
0
107

عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔