اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر ای-11 اور ڈی-12 میں بڑا آپریشن

 
0
107

اسلام آباد 08 جون 2021 (ٹی این ایس): مورخہ 8 جون 2021 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ یہ آپریشن صبح کے وقت ای-11 کے سیکٹرز میں اور شام کو ڈی-12 میں کیا گیا۔ اس آپریشن کو ڈی ایم اے کی طرف سے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن (ر) سید علی اصغر، ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور مجسٹریٹ صدر علی جاوید کی سربراہی اور پولیس کی بھاری نفری میں کیا گیا۔
اس آپریشن میں مین سروس روڈ، مین ڈبل روڈ سے تمام ناجائز تجاوزات اور رکاوٹوں کو ختم کیا گیا اور ضبط شدہ سامان کو ڈی ایم اے اور انفورسمنٹ کے اسٹور میں منتقل کر دیا گیا اور چئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ بھی اسی تسلسل سے آپریشن کو جاری رکھا جائے۔