مخالفین کو ریفرنڈم کے میدان میں لاکر رہیں گے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
219

واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ سے راجہ سلیم،ملک اکمل اور سجاد عباسی اپنے ساتھیوں سمیت لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔
اسلام آباد 09 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے شمولیتی پروگرام ٹیوب ویل نمبر28راول ٹاؤن میں منعقد ہوا اس موقع پر واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ سے راجہ سلیم،ملک اکمل، سجاد عباسی،ملک انیس،چوہدری شکور،راجہ شبیر،حافظ حبیب،چوہدری رضوان،ارشد محمود،نفیس عباسی،فرید بھٹی،راجہ محمد عدیل،عاطف بھٹی اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب میں مزدور یونین کے مرکزی قائدین چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،مزدور رہنماء سید مقبول حسین شاہ،مرزاسعید اختر،راجہ رفیق آف بنی گالہ،سردار نسیم ممتاز،راجہ اشتیاق کیانی،چوہدری منیر،چوہدری شاہد گجر،سید ظفر شاہ،اعجازفورمین،ناصرعزیز،رانا توقیر،نعمان کیانی،فیصل کھوکھر،گوہر الہیٰ،سردار شمیم،شاہد گجر،ملک اسلم،سید اسماعیل شاہ،محمد افضل،صداقت کیانی،عتیق الرحمان وعہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمدیٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہا،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج ہماری تنظیم میں راجہ سلیم،ملک اکمل اور سجاد عباسی کی قیادت میں محنت کشوں کی شمولیت ہماری تنظیم کے لیے باعث تقویت ہے،سی ڈی اے کا محنت کش باشعور ہو چکا ہے اور وہ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایسی قیادت کا انتخاب چاہتا ہے جوان کے درینہ مسائل جن میں انکے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی سمیت دیگر شامل ہیں ان کو حل کروانے کی اہلیت رکھتے ہو،سی ڈی اے مزدور یونین نے جہاں واٹرسپلائی ملازمین کو کول الاؤنس اور بیلداروں کی پروموشن اور آپریٹر ز سے سپروائزربنوانے میں اپنا اہم کرداراداکیا وہاں آپریٹر کو سکیل نمبر5سے 9،سپروائزر کو سکیل نمبر11اور فورمین کو سکیل نمبر14سے 16دلواناہماراتاریخی کارنامہ ہے اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد آپریٹر کو سکیل نمبر11اور سپروائزر کو سکیل نمبر14دلوانا ہمارے منشور کا حصہ ہے،یہ لوگ جو آج ہماری تنظی میں شامل ہوئے ہیں سی ڈی اے مزدور یونین ان کا گھر ہے اور ان کو ہرسطح پر عزت و احترام دیا جائے گا۔