اپوزیشن کے پاس اب ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان

 
0
746

لاہور 08 جون 2021 (ٹی این ایس): اپوزیشن کے پاس اب ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی-