عثمان ڈار بمقابلہ مریم نواز،نوجوانوں کو زیادہ قرض کس نے دیا، رپورٹ جاری

 
0
164

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، تحریک انصاف نے سڑکوں کی تعمیر کے بعد ن لیگ کی حکومت کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ،عثمان ڈار اور مریم نواز میں سے نوجوانوں کو زیادہ قرض کس نے دیا، رپورٹ جاری ہو گئی،تحریک انصاف کی حکومت نے 2 سال میں نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور سے زیادہ قرض دیدیئے، کامیاب جوان پروگرام نے محض دوسال میں نوجوانوں میں 30 ارب روپے کی تقسیم مکمل کرلی
کامیاب جوان پروگرام کی شاندار کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سال 2020 میں قرض کی تقسم کا عمل متاثر ہوا، کمی 2021میں پوری ہوگئی ، پاکستان تحریک انصاف نے 30ارب میں سے 27ارب روپے کے قرض صرف ایک سال میں تقسیم کئے ،مسلم لیگ ن نوجوانوں میں اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں 26ارب 80کروڑ روپے تقسیم کئے ،قرض 50 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار میں دیا گیا، نوجوانوں میں قرض آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں طور پر تقسیم کئے گئے ،وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کی اہم کامیابی پر عثمان ڈار کو شاباش دی ہے ۔