ایف بی آر نے کسی بھی چیزکی پرچون قیمت پرسیلز ٹیکس لگانے کا اختیارمانگ لیا

 
0
181

اسلام آباد 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسی بھی چیزکی پرچون قیمت پرسیلزٹیکس عائد کرنے کا اختیارمانگ لیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نئی ترامیم کے ذریعے ایک ہزار گز سے کم دکان پر بھی پی او ایس لگانا پڑے گا کیونکہ کئی بڑے کاروبار چھوٹی دکان سے کیے جارہے ہیں۔سینیٹر فیصل سبز واری نے پوچھا کہ یہ ترمیم پہلے کیوں نہیں آئی؟ اس پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا، ہم نے تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے اور ہم ڈیٹا دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مارکیٹ میں اضطراب پیدا ہوگا، اس نظام کو ابھی 6 ماہ ہوئے ہیں، اس لیے ترمیم نہ کی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ترمیم کو آئندہ سال کے بجٹ تک موخر کردیا ہے۔