سری لنکا میں ہونے والی اورلڈ آرمی رگبی چیمپئین شپ جتنے والے حافظ آباد کے کھلاڑی اسد بٹ کا آبائی شہر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا

 
0
376

حافظ آباد اگست 06.(ٹی این ایس ) سری لنکا میں ہونے والی اورلڈ آرمی رگبی چیمپئین شپ جتنے والے حافظ آباد کے کھلاڑی اسد بٹ کا آبائی شہر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین،صدر کبڈی ایسوسی ایشن محمد شہباز چدھڑ،ڈویژنل سنےئر نائب صدر کبڈی ایسوسی ایشن محمد سعید انجم،سیکرٹری محمد امین انصاری،استاد عبدالغفار،امجد شبیر خان،محمد ادریس انصاری سمیت مقامی کھلاڑیوں نے وطن واپس پہنچنے پر اسد بٹ کا بھر پور استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں اسے فوارہ چوک لایا گیا۔اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد بٹ کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ورلڈ آرمی رگبی ٹورنامنٹ میں شرکت میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔پاکستانی ٹیم نے فائنل میں میزبان سری لنکا کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انہیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور ٹریننگ فراہم کی جائے تو ہم بھی دنیا کی تمام ٹیموں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین کا کہنا تھا کہ رگبی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی اسد بٹ کی کامیابی سے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ان میں بھی آگے بڑھنے اور مقابلہ سازی کا رجحان پیدا ہو گا۔