لاہور اگست 06.(ٹی این ایس ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائم مقام امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی لاہورآمد پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان بھرپور استقبال کرے گی۔مرکز راوی روڈ پر ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے کے وفاقی وزیر مواصلات بننے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری جماعت کو کابینہ میں نمائندگی دی۔ہمیں امید ہے کہ حافظ صاحب کی نمائندگی ملک وقوم کے لیے نیک خوش آئند ثابت ہو گی۔اس موقع پر انہوں نے شیرینی بھی تقسیم کی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی مانگی۔ اس موقع پر امیر لاہور قاری عبدالمتین اصغر، رانا نصراللہ خاں، حافظ بابر فاروق رحیمی ودیگر بھی موجود تھے۔













