نارووال‘نوسالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 
0
478

نارووال اگست 06.(ٹی این ایس )کوے سے ہمدردی  کرنے والا نوسالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ بدوملہی کے رہائشی عزیز الرحمن بٹ عرف ننھا بٹ کا 9سالہ بیٹا ثمر علی بٹ کو اپنے دادا کی حویلی سے کوے کا بچہ ملا ۔اس نے اسے نہلایا اور مین بازارمیں سیڑھیوں کے راستے ایک دکان کی چھت پر چڑھ کر کوے کو بجلی کی مین تاروں پر بٹھانے کی کوشش کی اسی اثناء میں تا روں میں موجود 220وولٹ بجلی نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا ۔اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اس کی موت کی خبر سے محلہ کشمیریاں میں سوگ کی کیفیت پید اہوگئی۔انکے گھر میں کہرام بپا ہوگیا۔