نارووال‘راجباہ میں نہاتے ہوئے سات سالہ بچی ڈوب کر ہلاک

 
0
674

نارووال اگست 06۔(ٹی این ایس ) راجباہ میں نہاتے ہوئے سات سالہ بچی ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ قلعہ کالر والہ کے رہائشی مون مسیح کی سات سالہ بچی سحرش بدوملہی کے نواحی گاؤں مچھانہ میں اپنی پھوپھوکے پاس آئی ہوئی تھی کہ گاؤں کے قریب سے گزرنے والے راجباہ میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ سحرش کی لاش مل گئی اور ورثاء نے مذہبی رسومات اداکرنے کے بعد سپرد خاک کردیا۔