کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کاراور کیری ڈبہ میں تصادم،3تین افرادجاں بحق

 
0
430

حافظ آباد اگست 06.(ٹی این ایس )حافظ آباد میں کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کارنے کیری ڈبہ گاڑی کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں 3تین افرادجاں بحق جبکہ پانچ شدید ذخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کیری ڈبہ گاڑی اسلام آباد سے کوٹ عبدالمالک جارہی تھی۔ جب یہ گاڑی کوٹ سرورانٹر چینج کے قریب میاں رحیماں کی حدود میں پہنچی تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے ماری ۔جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ گاڑی الٹ جانے سے 3اتین افراد اصغر ، فریاد اور اختر جاں بحق جبکہ 5افراد محمد اشرف، عبدالطیف، شرافت وغیرہ شدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔