جائزہ وفد کی مثبت رپورٹ، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان روشن

 
0
555

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان مزید روشن،ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنیوالے فیٹف وفد نے مثبت رپورٹ پیش کردی،ایک رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنیوالی ٹیم نے پاکستان سے متعلق مثبت رپورٹ پیش کی ہے، جس کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان مزید روشن ہوگیا ہے۔ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے وفد نے مثبت رپورٹ پیش کردی۔پاکستان کے طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کو روکنے کے حوالے سے بنائے گئے قوانین اور ان قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے وفد نے جہاں اپنے اعتماد کا اظہار کیا، وہیں پاکستانی حکومت کو کچھ نکات پر مزید کام کا بھی کہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف وفد کی جانب سے مجموعی طور پر پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، اب قوی امید ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف یا فیٹف کا اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 18 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا، 21 اکتوبر کو شام کو ایف اے ٹی ایف کے صدر پریس کانفرنس میں مختلف ممالک کے گرے یا بلیک لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جون 2022 میں برلن میں ہوا تھا، جس میں پاکستان کو آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔