نازیبا الفاظ کے استعمال پر رانا ثنا اللہ کیخلاف ایک ارب کا ہرجانہ ‘ ایف آئی آر درج کراؤں گی‘ عائشہ احد ملک

 
0
338

لاہور راگست 06.( ٹی این ایس )حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر رانا ثنا اللہ کیخلاف ایک ارب روپے کا ہرجانہ اور ایف آئی آر درج کراؤں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے رانا ثنا ء اللہ کو خواتین کی کردار کشی کیلئے رکھا ہوا ہے، اب ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی اپنے حق کے لئے پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کر چکی ہوں کیا میں نے ان جماعتوں میں شمولیت اختیار کر لی ؟۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کے علاج کے لئے بیرون ملک تھی اب واپس آئی ہوں تو دوبارہ اپنے حق کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹاؤں گی۔