پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سافٹ ڈرنگ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی

 
0
728

لاہور اگست 06.( ٹی این ایس )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سافٹ ڈرنگ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ڈرنگ بنانے والی جعلی فیکٹری پکڑتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈائریکٹرجنرل فوڈ اتھارٹی نورالامین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں معروف برینڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں جن میں کیمیکل، مصنوعی مٹھاس، ٹیکسٹائل کلر اور تیزاب کا استعمال کیا جارہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی فیکٹری سے 15 ہزار 220 بوتلیں، 4 من رنگ اور 18 ہزار بوتلیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ فیکٹری سیل کر کے تمام اسٹاک تلف اور مشینری ضبط کرلی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کا سراغ لگا رہے ہیں۔