پاکستانی اساتذہ کا 40رکنی وفد چین میں چینی زبان سیکھنے کے تربیتی پروگرام میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

 
0
422

بیجنگ اگست 06.( ٹی این ایس )پاکستانی اساتذہ کا 40رکنی وفد چین میں چینی زبان سیکھنے کے تربیتی پروگرام میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ۔ پاکستانی اساتذہ نے انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل سٹڈیز پرگرام کے تحت تربیت حاصل کی ۔ تربیت کا انعقاد چینی سفارت خانے کے تعاون سے کیا گیا جس میں بیجنگ میونسپل کمیشن آف ایجوکیشن اور بیجنگ انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسچینج سنٹر نے معاونت فراہم کی پاکستانی وفدمیں 26خواتین اور 14مرد ٹیچر شامل تھے ، جن کا تعلق ملک کے متخلف علاقے سے تھا ۔ دوران تربیت پاکستان اساتذہ کو چینی زبان ، ٹیچنگ کے طریقوں اور میوزک کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ پاکستانی اساتذہ کو انٹر نیشنل چائنیزلینگویج ، ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیت دی گئی۔ دورے کے دوران پاکستانی وفد نے دیوار چین کا دورہ بھی کیا جبکہ پاکستانی وفد نے چینی تاریخ کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی