رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، مشیر داخلہ پنجاب کی آئی جی کو ہدایت

 
0
101

پنجاب کے مشیر داخلہ عمر چیمہ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور آج ہی مشیر داخلہ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے والے سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے۔ وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔