عمران کو خبر ہی نہیں حکومت اس بار ان کے ساتھ کیا کرے گی، رانا ثناء

 
0
87

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے ساتھ آئیں، انہیں پکڑ کر الٹا لٹکا دیں گے، عمران کو خبر ہی نہیں کہ حکومت اس بار ان کے ساتھ کیا کرے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے لانگ مارچ کیلئے گھر سے نکلتے ہوئے اپنی جان اللّٰہ کی امان میں دے کر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کی جان کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی، جب مشتعل اور مسلح ہجوم دارالحکومت پر دھاوا بولے گا تو حکومت کسی کی جان کی حفاظت کی ضمانت کیسے دے سکتی ہے؟ کوئی ہجوم میں سے کچھ بھی کرسکتا ہے، یا پھر ہجوم کا کوئی بندہ پولیس ایکشن کی زد میں آسکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے لانگ مارچ سے نمٹنے کی اصل حکمت عملی تو ابھی تک کسی کو بتائی ہی نہیں ہے۔

آڈیو لیکس کی تفتیش پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس میں کوئی ایجنسی نہیں، انفرادی شخصیت ملوث ہے، جس نے فون ہیک کرکے، یا میز پر کوئی چیز رکھ کر ریکارڈنگ کی، بندے شناخت ہو چکے، ان پر نظر ہے، لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا۔