امریکی ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کو تضحیک آمیزجملوں کا سامنا، ویڈیو وائرل

 
0
138

امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ تم جھوٹے ہو جس پر اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹا کہہ کر پکارا۔
اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس نے اوورسیز پاکستانی کو دھمکی دی کہ تم مجھے نہیں جانتے۔ بعدازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔