وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ ،پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر نظریں جما لیں

 
0
643

اسلام آباد جولائی 27(ٹی این ایس)عام انتخابات کے بعد وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،زرائع کے مطابق وفاق میں پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت پارٹی کے طور پر ابھر کے سامنے آئی ہے ،پی ٹی آئی آزاد امیدواروں سمیت 5 سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کر رہی ہے اس کے باوجود اسے 2 تہائی اکثریت کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے جو کہ اہم قانون سازی کے لئے ضروری ہوتی ہے اسی طرح وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے اگر پی ٹی آئی کی تمام مخالف جماعتیں متحد ہو جاتی ہیں تو پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

اسی طرح صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن پہلے نمبر پر ہے جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر ہے اور دونوں جماعتوں کی نشستوں کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں،دونوں جماعتوں کو پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مشکلا ت کا سامنا ہے پنجاب میں بلخصوص پاکستان پیپلز پارٹی اہمیت اختیار کر گئی ،پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کیا ہےتو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے زرائعے یہ کہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی نے پی پی پی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے بدلے میں پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔