لاہور جولائی 27(ٹی این ایس)شہرمیں22مقامات پرایل ڈی اے کی اراضی پرقبضے کے کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے شرائط و ضوابط منظورہونے کے بعد15روز میں نیلامی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں22مقامات پرایل ڈی اے کی اراضی پرقبضے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے کی۔اس موقع پر آئل کمپنیوں اور پٹرول پمپ مالکان بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیاآپکو اندازہ ہے پی ایس اوکتنازیادہ کمیشن لے رہا ہے،15ہزار سالانہ سے پہلے 3000 روپے سالانہ لیز فیس لی جارہی تھی،بندربانٹ نہیں ہونے دینگے،شرائط پوری کرنے والوں کو نیلامی کی صورت میں اراضی دے سکتے ہیں،اتنی مہنگی اور اچھی زمین لینے کے لیے لوگ ترس رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے نیلامی کی شرائط و ضوابط کل پیش کرے، مناسب ریٹ پر نیلامی کی جائے اورنیلامی کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کو دیں، منظوری عدالت دےگی۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے شرائط و ضوابط منظورہونے کے بعد15روز میں نیلامی کا حکم دے دیا۔