پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ سماعت پر شہباز گِل کے وکیل نے کہا تھا کہ بغاوت کی دفعات کلونیل لا ہے، فیئر ٹرائل کے حوالے سے بھی عدالت نے دیکھنا ہے، وہ کون سے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر کیس نے آگے بڑھنا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ اس کو ٹرائل سے پہلے عدالت نے دیکھنا ہے، اس مرحلے پر یہ کیس آگے بڑھ بھی سکتا ہے یا نہیں، پہلے یہ طے ہونا ہے۔