مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔
نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ آصف علی زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔