ہواوے مڈل ایسٹ 2022 آئی سی ٹی مقابلے کیلئے رجسٹریشن شروع

 
0
111

ہواوے نے ہواوے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلے 2022 کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ یہ 7واں موقع ہے جب پاکستان میں یہ ایونٹ ہو رہا ہے۔ گذشتہ سال پاکستان کی ٹیموں نے عالمی مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ہو اوے کا مقصد طلبا کو مقابلہ کرنے اور خیالات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ انکے آئی سی ٹی کے علم، عملی اور اطلاق کی مہارتوں کو بڑھایا جا سکے۔ پاکستان میں آئی سی ٹی ٹیلنٹ کی ترقی کے ذریعے قومی مسابقت میں اضافہ کرکے تدریسی طریقوں کی اپ گریڈیشن،صنعتی ترقی،روزگار کے اضافے کیساتھ رابطوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔طلباء ہو اوے آئی سی ٹی مقابلوں کے تمام مراحل کے دوران مدمقابل ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی شکل دے رہی ہیں۔روڈ شوز اور آگاہی سیشنز پہلے ہی پورے پاکستان کے 80 سے زائد کالجوں ،یونیورسٹیوں میں آن سائٹ اور آن لائن دونوں طریقوںسے منعقد کئے جا چکے ہیں۔ HITEC یونیورسٹی ٹیکسلا، یونیورسٹی آف پشاور، کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، سکل میٹ ملتان، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، Corvit Systems لاہور، عبادت یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف سرگودھا ودیگر میں رجسٹر ڈہو نے والو ں کی تعداد پہلے ہی 10,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ابتدائی امتحانات آنے والے ہفتوں میں ہوں گے ۔ مقابلے میں ڈیٹا کام، سیکورٹی، ولان، 5جی، کلاڈ، سٹوریج اور اے آئی جیسے کورسز کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ علاقائی مقابلے کے فاتحین 20,000کویو ایس ڈالر، ہواوے سرٹیفکیشن ٹرافی، انٹرن شپ کے مواقع اور ہواوے میٹ پیڈز دیئے جائیں گے۔