پنجاب اورخیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل۔۔۔بڑی خبرآگئی

 
0
110

پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سابق وزیر اعظم

عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا۔عمران خان کی زیر صدارت جاری اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اورکےپی اسمبلیاں توڑنے پر بیشترپی ٹی آئی رہنماؤں نے اتفاق کرلیا تاہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور دونوں وزرائے اعلیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرائے اعلیٰ کا کہنا تھاکہ آپ جب کہیں گے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق لانگ مارچ سے زیادہ ضروری اسمبلیاں تحلیل کرنا ہے، لانگ مارچ کا مقصد بھی نئے الیکشن ہیں، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو نئے الیکشن خودبخود ہوجائیں گے۔