ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر کیا ہونا چاہیے؟ عاقب جاوید نے بتا دیا

 
0
111

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ

عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اپنی رائے پیش کی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے عاقب جاوید کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپن نہیں کرنا چاہیے۔پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وسیم اکرم اور وقار یونس عاقب جاوید کا کیرئیر کھا گئے تو اس کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نہیں، میں نے اپنا کیرئیر خود کھایا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپن آنے سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپنر نہیں رہنا چاہیے، فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے۔ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان پچز پر رنز نہیں ہو رہے، مڈل آرڈر میں آکر آپ نے گیم کو لمبا لیکر جانا ہے، اگر اوپر سے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو 150 بھی نہیں ہوں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا اس ٹیم میں فہیم اشرف کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ ایک اچھا آل راؤنڈر ہے۔