رسالپور اگست 06.(ٹی این ایس ) رسالپور پولیس کی کارروائی قتل اقدام قتل میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رسالپور ایوب خان کو مخبر نے اطلاع دی کہ محمد شریف ولد محمد اعظم ساکن کلنجر بہرام کلے رسالپور نے سات سال پہلے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوا تھا اور تین دن پہلے اپنی بیوی کو بھی ٹیکسلا میں قتل کرکے واپس اپنے گاوُں کلنجربہرام کلے آیا ہوا ہے ۔ ایس ایچ او رسالپور ایوب خان بمعہ دیگر نفری ہمراہ ان کے گھر پر چھاپہ مار کر کہ محمد شریف ولد محمد اعظم کوگرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں قتل اقدام قتل مطلوب ملزم مظفر ولد منیر ساکن رشکئی کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن پولیس رسالپور کے حوالے کردیا گیا۔