عمران خان کے لانگ مارچ میں مسلح جتھوں کی شمولیت کا خدشہ

 
0
111

عمران خان کے لانگ مارچ میں مسلح جتھوں کی شمولیت کا خدشہ: انٹیلی جنس ذرائع نے حکومت کو رپورٹ بھجوا دی ۔اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر میں ملوث عناصر کی مظاہرین کی شکل میں لانگ مارچ میں شامل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں گڑ بڑ ہوسکتی ہے،لانگ مارچ میں تخریبی عناصر کی موجودگی لا اینڈ آرڈر کا سنگین مسئلہ پیدا کرسکتی ہے،علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، قاسم سوری گینگز لا رہے ہیں۔پہلے بھی پی ٹی آئی کے مارچ میں مسلح افراد اور اسلحہ پکڑا گیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کو جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی سرپرستی سے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں،گجرات، لاہور کے مضافات، اٹک، پشاور، گجرگڑھی، باڑہ، بڈھا بیر سے مسلح جتھوں کی آمد کا خطرہ ہے۔دہشت گرد تنظیمیں بھی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔