ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، سری لنکا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے دو میچز بارش کے نذر ہوئے ہیں اور ایک میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے شروع ہوگا جو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے۔
انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔