وفاق کا پنجاب کو عمران خان پرحملے کی ایف آئی آر فوری درج کرنے کیلئے خط

 
0
123

وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر فوری درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

خط وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر درست اقدام نہیں، ایف آئی آر قیاس آرائیوں کے بجائے ٹھوس حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے درج کی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ملزم تک پہنچا جاسکے۔