آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر درج کرنے سے کیوں روکا،مونس الہی نے وضاحت کر دی

 
0
158

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق بیان دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 24 گھنٹوں میں درج کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب نے عدالت میں بتایا کہ انہیں پنجاب حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔

مونس الٰہی نے ٹوئٹر پر آئی جی پنجاب کے بیان سے متعلق ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پرکرنے سے روکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر سے روکا ہے۔