اسلام آباد ہائیکورٹ نے میجرلاریب قتل کیس کے 2 مجرموں کو بری کردیا

 
0
114

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب کے قتل کیس میں 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے میجر لاریب قتل کیس کے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل پر مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرم بیت اللہ اورصدیق گل کو بری کردیا۔ بیت اللہ کو سزائے موت جبکہ گل صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔میجرلاریب قتل کیس میں بیت اللہ اور گل صدیق کو 5 دسمبر2019 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دسمبر2020 کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر 5 اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے میجر لاریب قتل کیس کی تفتیش پر نوعیت کے سوالات اٹھائے تھے۔