جلا وگھیرا وکیس؛ پی ٹی آئی رہنماوں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

 
0
95

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماوں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیرزمان، جمال صدیقی سمیت دیگر افراد کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماوں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔
شجاعت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر جلا گھیرا، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ارسلان تاج اور فردوس شمیم نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔