پی سی بی نے ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کی نئی تاریخوں پر غور شروع کر دیا

 
0
280

 لاہور اگست7(ٹی این ایس) صوبائی حکومت نے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈ الیون کے مجوزہ دورہ کے شیڈول میں ترمیم کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی نے حکومت پنجاب کو 15، 17 اور 19 ستمبر کو ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کی تاریخیں دی تھیں۔ لاہور میں میاں نواز شریف کے نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے باعث پنجاب حکومت نے شیڈول تبدیل کرنے کو کہا ہے۔ پی سی بی نے ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کی نئی تاریخوں پر غور شروع کر دیا ہے آج کوئی فیصلہ ہوگا۔