عوام اپنے محبوب قائد کی پشت پر ہیں اس لیے نہ تو ماضی میں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوئی اور نہ آئندہ ہو گی، راجہ مشتاق احمد منہاس

 
0
361

اگست 7(ٹی این ایس)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،آئی ٹی و سیاحت و چئیرمین استقبالیہ کمیٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاہے کہ اہل کشمیر کل اپنے محبوب قائد کر،وڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن، دلوں کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا والہانہ اورپرتپاک استقبال کر کے یہ ثابت کردیں گے کہ صرف نواز شریف ہی اس ملک کی ترقی ،خوشحالی اور یکجہتی کے ضامن ہیں ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر لاہور تک کے سفر میں کشمیریوں کے قافلے کی قیادت کریں گے

۔بہارہ کہو میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا گواہ ہے کہ خلق خدا نے جبری فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے ۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا جس نے راجہ اورنگزیب خان ،اور تصور عباسی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ سازشیوں کے ٹولے کس طرح عوامی وزیر اعظم کو اپنے لوگوں سے دور کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنے محبوب قائد کی پشت پر ہیں اس لیے نہ تو ماضی میں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوئی اور نہ انشاء اللہ آئندہ ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان محمد نواز شریف کا دست و بازو بنیں اور ملک میں ایک شائستہ جمہوری کلچر کے فروغ کے لیے اپنے قائد کے ہاتھ مضبوط کریں ۔راجہ مشتاق منہا س نے کہاکہ پورے آزادکشمیر سے عوام کی بڑی تعداداپنے ہر دلعزیز رہنماء کے استقبال کے لیے ڈی چوک میں جمع ہوں گے جہاں سے دلوں کے وزیرا عظم کو لاہورکے لیے روانہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہر دفعہ ایک نئی چا ل کے ذ ریعے اس ملک کی ترقی سے کھلواڑ کیا جاتا ہے ،پاکستان بین الاقوامی سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ایسے وقت میں ہمیں محمد نواز شریف کی صورت میں ایک ایسے دلیر اور نڈر لیڈر کی اشد ضرورت ہے جو قوم کو یک کر سکے اور انہیں ایک لڑی میں پرو کر آگے بڑھے ۔انہوں نے کہاکہ آج جب کہ مسئلہ کشمیرعالمی فورموں پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا رہاتھا نواز شریف کو ہٹا کر دراصل مسئلہ کشمیر کو سنگین نقصان پہنچایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی پاکستان کے معمار محمد نواز شریف کے خلاف جبری فیصلے کو عوام نے مسترد کر دیاہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ عوام کی طاقت سے پھر مسند اقتدار پر فائز ہوں گے اور اس عوا م پر ترقی اور خوشحالی کے دورازے پھر وا ہوں گے ۔اس موقع مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وفد نے وز یر اطلاعات کو اب تک کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ ہم دل جان سے نوازشریف کے سپاہی ہیں اور رہیں گے