ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کا شیشہ کیفے کے خلاف کاروائی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے صارفین کو شیشہ پیش کرنا بند کر دیں۔ وزارت صحت اس کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قواعد بنانے کی تیاری میں ہے اور اس وقت تک عوامی مقامات پر شیشہ پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر شیشہ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط وضع کرے۔ قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے تک عوامی مقامات پر شیشہ کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ شیشہ کیفے کو مذکورہ ہدایات سے آگاہ کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔