سابق وزیراعظم نوازشریف سے مسلم لیگ (ن )کے راہنماﺅں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

 
0
284

                  اسلام آباد :اگست7(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم نوازشریف سے مسلم لیگ (ن )کے راہنماﺅں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کو نوازشریف سے پارٹی راہنما ءملاقات کررہے ہیں، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، اسحاق ڈار ، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر راہنماﺅں نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال سمیت بدھ کوبراستہ جی ٹی روڈ لاہورروانگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم کوجی ٹی روڈ لاہورروانگی سے متعلق سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ملاقات میں این اے 120کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے حتمی امیدوارکے حوالے سے بھی صلح مشورے کئے گئے، امیدوارپرمشاورت کیلئے اجلاس بھی پنجاب ہاوس میں ہورہا ہے