رنویر سنگھ کی فلم ’سرکس‘ کی عکسبندی مکمل

 
0
249

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ روہیت شیٹی کی فلم سرکس کی عکسبندی میں مصروف تھے جو ختم ہوچکی ہے۔

رنویر نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

سیٹ سے لی گئی تصاویر میں رنویر، روہیت اور ورون شرما کو ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عقب میں گاڑیاں اور کھڑی ہیں اور ایک بورڈ پر ’سرکس‘ لکھا ہوا ہے۔

رنویر سنگھ نے تصویر کو کیپشن دیا کہ ’شوٹنگ ختم، پروموشن کی پلاننگ شروع، ماسٹر فلم میکر کے ماسٹر پلانز‘۔

یہ فلم رواں برس 23 دسمبر کو کرسمس تہوار کے موقع پر ریلیز ہوگی۔