عمران خان پر حملہ، جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

 
0
109

پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معظم کو چہرے پر دائیں طرف بھنوؤں سے 7 سینٹی میٹر اوپر گولی لگی، دائیں طرف لگنے والی گولی ماتھے سے باہر نکل گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے موقع پر ہی معظم کی موت واقع ہو گئی، گولی دور سےچلائی گئی، سمت بھی اوپر سے نیچے کی طرف ہے۔

معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ایف آئی آر کے متن پر اہم سوالات اٹھا دیے جو درج ذیل ہیں:

  • پولیس نے ایف آئی آر میں معظم کی موت ملزم نوید کی فائرنگ سے کیوں ظاہر کی؟
  • ایف آئی آر میں فائرنگ کرنے والے گارڈ کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟
  • جائے وقوع سے سرکاری رائفل کی گولیوں کے 2 خول ملنے کے باوجود گارڈ کو کس کے کہنے پر بچایا گیا؟
  • عمران خان کی مرضی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں ان کا گارڈ کیسے بچ گیا؟