علی اعوان نے عمران خان کا ہیلی پریڈ گراؤنڈمیں اتارنے کی اجازت مانگ لی

 
0
144

پاکستان تحریک انصاف کا 26 نومبر کو راولپنڈی میں تاریخی اجتماع کے انعقاد کا معاملہ،تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی،درخواست میں تحریک انصاف کے اجتماع کے مقام کا اعلان کر دیا گیا،تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گی،

درخواست میں بتایا گیا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا،چئیرمین عمران خان پریڈ گراؤنڈ سے فیض آباد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لئے روانہ ہونگے۔

علی نواز اعوان نے بتایا کہ 18نومبر کو اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک ہم نے تمام قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے ریلی نکالی
علی نواز اعوان کے مطابق تحریک انصاف کے اب تک کے تمام اجتماع پرامن طور پر منعقد کئے گئے۔26 نومبر کو راولپنڈی میں بھی ایک پرامن اور جمہوری عوامی اجتماع کا انعقاد کر رہے ہیں

پی ٹی آئی رہنماعلی نواز اعوان نے مزید کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ سے تحریک انصاف کی تمام تر پرامن ریلیوں کے فیض آباد تک پہنچنے کے لئے اجازت طلب کرتے ہیں،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ کے مقام پر لینڈنگ کی بھی اجازت دی جائے۔