وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

 
0
214

اسلام آباد 12 نومبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اہم قومی مفادات پر دوطرفہ تعاون کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی نونگ رونگ کوپاکستان میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد di.

دوران گفتگو عمران خان نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز،صنعت اور زرعی شعبے کو فروغ دینا اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے نے مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کےعزم کا اظہار کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے ساتھ صنعت سازی اور زرعی شعبے کے فروغ میں بھی بھر پور معاونت کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی تھی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔۔۔چینی سفیر نے خطے سے تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی تھی.

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور کورونا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات کے دوران وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات اور لازوال دوستی کو پوری دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے۔

دوران ملاقات چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا تھا۔