انگلینڈ کیخلاف قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے حسن علی کا بیان سامنے آگیا

 
0
131

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کا بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللّٰہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کر کے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کروں گا۔

حسن علی کے اس پیغام پر آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا کہ اسی لیے تمہاری ذہنیت چیمپیئن جیسے لوگوں کی ہے۔

شاداب خان نے لکھا کہ تم ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت اور سخت محنت کرتے ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

فواد عالم، یاسر شاہ اور حسن علی انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف اور امام الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود بھی 18 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔