انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

 
0
412

لندن ،03اپریل(ٹی این ایس):انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر 2018میں سری لنکا کے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت انگلش ٹیم 10 اکتوبر کو پہلے ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، 27 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر تک گال، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک پالے کیلی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔