ایف آئی اے اسلام آباد زون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون

 
0
101

ایف آئی اے اسلام آباد زون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری۔ ملک عاطف ایس آئی نے ہمراہ اےایس آئی جلال کے کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تین اشتہاری گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث تین اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا انسپکٹر وحید خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر ملک عاطف اور اے ایس آئی اجلال نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کے دوران ساجد محمود اور واجد محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا اشتہاری گزشتہ سات سال سے سے ایف آئی اے کو مطلوب تھے مزید کاروائی میں سب انسپکٹر ملک عاطف اور سب      G-13انسپکٹر عون عباس نے اسلام آباد
سے اشتہاری مبشر احمد کو گرفتار کر لیا جو گزشتہ بارہ سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے ملزمان رقوم وصول کر کے روپوش ہوگے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔